پاکستان
Trending

وزیرا عظم شہباز شریف نے نئی آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، ہائبرڈ گاڑیوں پر ریلیف تجویز

 

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2026 سے 2031 تک کے لیے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ پالیسی پر عملدرآمد سے قبل اسے آئی ایم ایف اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئی آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ پالیسی ڈرافٹ میں 1801 سی سی سے زائد ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

1501 سے 1800 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں کے علاوہ 851 سے 1000 سی سی اور 800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

پالیسی ڈرافٹ کے مطابق ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد، ہائبرڈ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر 60 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد جبکہ ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد نئی آٹو پالیسی کو آئی ایم ایف کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد پالیسی وفاقی کابینہ کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button