پاکستان
Trending

خطے میں امن کیلئے سفارتی رابطے تیز، اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے اہم گفتگو

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

گفتگو میں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، امن و امان برقرار رکھنے اور علاقائی استحکام کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button