پاکستان

جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آگ، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی:  کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر سعودی ایئر کی پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کر کے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

سعودی ایئر کے طیارے میں اچانک انجن میں آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے سعودی ایئر کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے 25 ایل کو خالی کروا کر سعودی ایئر کے طیارے کو لینڈ کروایا۔

سعودی ایئر کے طیارے کی انسپکشن کیلئے فوری انجینئرنگ ٹیم کو طلب کر لیا گیا، ہنگامی لینڈنگ کے متعلق سول ایوی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button