بین الاقوامی
Trending

"ایران اپنی آزادی کھو چکا، اب طیارے بھی نہیں بچے”:ٹرمپ کا ایران میں ‘اہداف ختم’ کرنے کا دعویٰ

 

واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر اب تک کا سب سے بڑا بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کو مفلوج کر دیا ہے اور اب وہاں نشانہ بنانے کے لیے مزید کوئی فوجی ہدف باقی نہیں رہا۔
میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے توقعات سے بڑھ کر نتائج دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "جو نقصان ہم نے چند دنوں میں پہنچایا ہے، وہ چھ ہفتوں میں بھی ممکن نہیں سمجھا جا رہا تھا۔ ہم اپنے وقت سے بہت آگے ہیں اور یہ جنگ اب کسی بھی وقت ختم ہو جائے گی۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے پاس اب طیارے نہیں بچے اور وہ اپنی دفاعی خود مختاری (آزادی) کھو چکا ہے۔
عالمی تیل کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آبنائے ہرمز کا راستہ بلا جھجک استعمال کریں، امریکہ سیکیورٹی کے حوالے سے پر اعتماد ہے۔ امریکہ کے اندر ایرانی حمایتیوں کی جانب سے کسی بھی حملے کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم نے ایران کو جس مقام پر لا کھڑا کیا ہے، وہاں سے واپسی ناممکن ہے۔ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے اور دیکھیں گے کہ آنے والے دن کیا لاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button