کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن مزید نیچے

 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

بیٹنگ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔ سعود شکیل 11ویں، محمد رضوان 19ویں، اور بابر اعظم 22ویں نمبر پر موجود ہیں۔ شان مسعود کی 3 درجے ترقی کے بعد 44ویں پوزیشن ہوئی جبکہ سلمان علی آغا 33ویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچے۔ ساجد خان 20ویں، شاہین شاہ آفریدی 21ویں، محمد عباس 26ویں، نسیم شاہ 34ویں اور ابرار احمد 48ویں پوزیشن پر ہیں۔

دوسری طرف، انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ بولنگ میں سرفہرست ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button