پاکستان
Trending

آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، شرجیل میمن

 

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے، کوئی بھی شخص آئین سے بالاتر نہیں، جبکہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں نئے صوبوں سمیت تمام معاملات آئین کے مطابق ہی طے کیے جا سکتے ہیں۔ آئین میں صوبوں کی تشکیل سے متعلق طریقہ کار موجود ہے اور اسی آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے فیصلے ہونا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور صوبائی خودمختاری سمیت آئینی اصولوں کا تحفظ کیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے سب سے زیادہ کسان پستا ہے، اس لیے سندھ کے کسانوں کو مزید مشکلات سے بچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا بوجھ سندھ کے کسانوں پر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔

سینئر وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button