پاکستان
Trending

ففتھ جنریشن وار کا مقابلہ کریں گے: "بلوچستان کو توڑنے کی سازش ناکام بنائیں گے،” نوابزادہ جمال رئیسانی

 

کوئٹہ:رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کوئٹہ میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے دشمن کے ہائبرڈ وارفیئر ماڈل کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے اور بلوچستان کو الگ کرنے کی خواہش رکھنے والے بیرونی آقا اور ان کے مقامی آلہ کار کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دشمن کی اس خاموش جنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کا سب سے بڑا چیلنج سوشل میڈیا ہے۔ جنگ اب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر منتقل ہو چکی ہے جہاں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قیادت کی تبدیلی اور دہشت گردی: انہوں نے انکشاف کیا کہ جب سے بشیر زیب نے کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی ہے، صوبے کے حالات کو جان بوجھ کر مزید بگاڑا گیا ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خواتین کا تقدس پامال: انہوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بزدلی چھپانے کے لیے کالعدم تنظیمیں اب خواتین کو جنگ میں جھونک رہی ہیں، جو کہ بلوچ روایات اور غیرت کے یکسر منافی ہے۔جمال رئیسانی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم بلوچستان کی دھرتی پر کسی کو بھی علیحدگی پسند سیاست کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارا کوئی بھی نوجوان دشمن کے بہکاوے میں آ کر پہاڑوں کی طرف جائے اور اپنی زندگی تباہ کرے۔ ہم ان کے ہاتھوں میں بندوق کی جگہ قلم دیکھنا چاہتے ہیں۔
ماہرینِ امورِ بلوچستان کے مطابق، نوابزادہ جمال رئیسانی کی یہ پریس کانفرنس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اب صوبے کا نوجوان اور سیاسی قیادت دہشت گردی کے خلاف یک زبان ہو چکے ہیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دشمن کو جواب دینے کا عزم ظاہر کرتا ہے کہ اب بیانیے کی جنگ (War of Narratives) پر پوری توجہ دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button