بین الاقوامی
Trending

ایرانی مظاہروں پر امریکا کا سخت مؤقف، عوام کی حمایت کا اعلان، فوجی کارروائی کا امکان

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایرانی عوام کی مکمل حمایت کے لیے تیار ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران میں آزادی کی خواہش اس سطح پر سامنے آئی ہے جو ماضی میں شاذ و نادر ہی دیکھی گئی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری مظاہرے شدت اختیار کر چکے ہیں اور صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل بھی ایرانی حکام کو مظاہرین کے قتل کے معاملے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

دوسری جانب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملے کا آپشن زیر غور رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مختلف حکمتِ عملیوں پر غور کر رہی ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button