پاکستان

لاہور کے 9 ٹاؤنز میں 84 عمارتیں خطرناک قرار

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے ایک سروے کیا ہے جس میں تخمینہ لگایا گیا کہ لاہور میں ایسی کونسی عمارات ہیں جنکا مون سون بارشوں میں منہدم ہونے کا خطرہ ہے۔ اندرون لاہور سمیت نو ٹاؤنز میں کئے جانے والے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں 84 عمارات ایسی ہیں جو بارشوں کے دوران کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتی ہیں۔
سروے کے مطابق داتا گنج بخش ٹائون میں بیالیس، سمن آباد اور راوی زون میں تیرہ تیرہ، واہگہ زون میں دس جبکہ شالیمار اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں تین تین عمارتیں خطرناک اور ناقابل رہائش ہو چکی ہیں۔ پچھلے سال والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے شہر کی چھے سو خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی تھی۔ اندرون لاہور میں بارہ سے زائد عمارتیں انتہائی مخدوش ہیں، جنہیں خالی کروا لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button