کراچی میں ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معاملے میں تفتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے حمیرا اصغر کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ، اور ایک لیپ ٹاپ سے اہم ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ یہ آلات اداکارہ کی ڈائری میں درج پاس ورڈز کی مدد سے کھولے گئے ہیں۔ موبائل ڈیٹا کی بنیاد پر پولیس نے 10 افراد کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جن سے پیر کے روز تفتیش کی جائے گی۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق یہ وہ نمبرز ہیں جن سے اداکارہ کا سب سے زیادہ رابطہ رہتا تھا۔
پولیس نے عمارت کے چوکیدار سے بھی پوچھ گچھ کی۔ اس بارے دریافت کیا گیا کہ انکے فلیٹ میں ماڈل و اداکارہ سے ملنے کون کون آتا تھا۔ پولیس اب پڑوسیوں اور دیگر ممکنہ گواہوں سے بھی معلومات جمع کر رہی ہے تاکہ اس کیس کی گتھیوں کو سلجھایا جا سکے۔ پولیس نے الیکٹرانک آلات سے ملنے والے ڈیٹا کو اس کیس کو حل کرنے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
دوسری جانب، حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی اس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ کمیٹی میں ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی، ایس ایچ او گزری، اور دیگر افسران شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو تفتیش سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔
0 4 1 minute read




