پاکستان
Trending

ملک بھر میں 6 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی

 

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہفتہ 6 ستمبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا۔

ہر سال کی طرح اس مقدس دن کو نبی کریم ﷺ سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے طور پر منایا جائے گا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور خصوصی دعاؤں سے ہو گا، جبکہ ملک بھر میں محفلِ میلاد، سیرت کانفرنسز، نعت خوانی اور درود و سلام کی محافل منعقد کی جائیں گی۔

مساجد، گلیوں، عمارتوں اور بازاروں کو روایتی چراغاں اور برقی قمقوں سے سجایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button