پاکستان

پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف جاری تادیبی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی

 

لاہور :پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف جاری تادیبی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اسپیکر ملک احمد خان کی بیرونِ ملک روانگی کے بعد ڈپٹی اسپیکر ظہیر عباس چنڑ نے فیصلہ کیا کہ مذاکرات کے نتائج سامنے آنے تک کوئی نئی کارروائی نہ کی جائے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کو بھیجے جانے والے جرمانے کے نوٹس، تنخواہوں میں کٹوتی اور قائمہ کمیٹیوں سے ہٹانے کے اقدامات روک دیے ہیں۔ ان میں وہ ارکان بھی شامل ہیں جن پر اسپیکر نے توڑ پھوڑ کے الزام میں 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے 13 میں سے 9 ارکان کو ہٹانے کی تحریکیں بھی فی الحال موخر کر دی گئی ہیں، جبکہ چار چیئرمین پہلے ہی برطرف کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button