راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے عالیہ حمزہ کے حالیہ بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسی ٹویٹس نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسی کوئی بات کی گئی تو پارٹی میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ لاہور ایونٹ کو سازش کے تحت متنازع بنادیا گیا اور جو لوگ ایونٹ میں شریک نہیں ہوئے وہ اپنی مرضی سے نہیں گئے۔ انہوں نے عالیہ حمزہ کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی کے کام کو پنجاب تک محدود رکھیں اور غیر ضروری ٹویٹس سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی بانی کی دی گئی تاریخ ہی رہنی چاہیے اور 90 دن کا کوئی مطلب نہیں۔ غلط بیانی کرنے والے کو معافی مانگنی چاہیے اور پارٹی میں نظم و ضبط کو مضبوط کرنا ہوگا۔




