فیصل آباد:فیصل آباد کی عدالت نے بین الاقوامی آن لائن فراڈ کے مرکزی ملزم اور سابق چیئرمین فیسکیو، تحسین اعوان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ملزم کو سینئر سول جج محمد اشفاق کی عدالت میں پیش کیا جہاں تفتیشی ٹیم نے ریمانڈ کی درخواست کی۔ عدالت نے ملزم کو 23 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اسی کیس میں گرفتار 11 غیر ملکی ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کیا گیا جبکہ ایک غیر ملکی خاتون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا ہے۔
8 جولائی کو تحسین اعوان کی فیکٹری پر چھاپے کے دوران 149 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان پر جعلی دستاویزات اور بین الاقوامی آن لائن فراڈ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
0 291 1 minute read




