کراچی: پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 2.1 ارب ڈالر سرپلس میں رہا۔ یہ مالیاتی بہتری گزشتہ سال کے 2.1 ارب ڈالر خسارے کے بعد سامنے آئی ہے۔
معاشی ماہرین نے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔




