واشنگٹن :امریکہ میں سرگرم تنظیم سکھ فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کرے گی اور بھارتی پرچم نذر آتش کیا جائے گا۔
تنظیم 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کرانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک تقسیم ہو جائے گا اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔




