ڈھاکہ :ڈھاکہ کے علاقے اُتارا میں بنگلہ دیش ایئرفورس کا ایف-7 بی جی آئی طیارہ ایک کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
طیارے نے دوپہر 1:06 پر پرواز کی تھی اور کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ عمارت میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ نے قابو میں کیا۔
پائلٹ کی حالت نامعلوم ہے، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔




