بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں قصور کی طالبہ حرم فاطمہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پورے پنجاب میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔
قصور کے علاقے اللہ آباد سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت طالبہ حرم فاطمہ نے 1193 نمبر حاصل کر کے سائنس گروپ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی۔ حرم کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کے پیچھے والدین کی دعائیں، اساتذہ کی رہنمائی اور دن رات کی محنت شامل ہے۔ ان کا مستقبل میں آرمی میڈیکل کور میں جانے کا خواب ہے۔

دوسری جانب، محنت کشوں کے بچے بھی اس امتحانی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔ شاہ کوٹ سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش کے بیٹے فیضان رضا نے سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ فیضان کا کہنا تھا کہ وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھتا ہے اور اس کی اس کامیابی میں اس کے والدین اور اساتذہ کا اہم کردار ہے۔
نتائج کے مطابق، مجموعی طور پر71 فیصد لڑکیاں امتحانات میں کامیاب رہیں جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 47 فیصد رہی۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو بورڈ کی جانب سے میڈلز، کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔