پاکستان

سنگاپور: چانگی ایئرپورٹ پر بھارتی شہری دکان سے چیزیں چراتا گرفتار

سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر ایک بھارتی شہری کو کئی دکانوں سے قیمتی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق، ملزم پر الزام ہے کہ وہ پرفیومز، کاسمیٹکس اور ڈیزائنر بیگز سمیت تقریباً پانچ ہزار ایک سو چھتیس ڈالرز سے زائد کی مالیت کا سامان مختلف ریٹیل آؤٹ لیٹس سے چرا چکا تھا۔
سنگاپور پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے ایئرپورٹ کی 14 دکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسٹورز کے عملے کو اس وقت چوری کا علم ہوا جب ایک ریٹیل آؤٹ لیٹ پر اسٹاک چیک کے دوران ایک بیگ کی کمی محسوس کی گئی۔
چوری کی ابتدائی شکایت 29 مئی کو جیول چانگی کے ایک اسٹور سے موصول ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کی، جس میں ملزم کو بغیر ادائیگی کے اشیاء لے جاتے دیکھا گیا۔ اگرچہ وہ واقعے کے بعد سنگاپور سے روانہ ہو چکا تھا، لیکن یکم جون کو دوبارہ سنگاپور آمد کے دوران، ایئرپورٹ حکام نے اسے شناخت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے تمام مسروقہ اشیاء برآمد کر لی گئیں۔
سنگاپور پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ ملزم پر چوری اور جائیداد پر دھوکہ دہی کے تحت فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
سنگا پور پولیس نے اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "یہ نہ سمجھا جائے کہ پرواز میں سوار ہو کر کوئی چوری کرنے والا شخص بچ نکلے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایئرپورٹ اسٹیک ہولڈرز مل کر اس طرح کے جرائم کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں،۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button