پاکستان

مودی حکومت کے جھوٹ بے نقاب، پہلگام حملہ میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں، شیری رحمان کا سابق وزیر داخلہ چدمبرم کے بیان پر بھرپور ردعمل

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم کے بیان کو مودی حکومت کے الزامات کا منہ توڑ جواب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان ملوث نہیں اور یہ الزام سراسر بے بنیاد ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چدمبرم نے بھارتی حکومت کی جعلی سازشوں کو بے نقاب کر دیا ہے، اور بھارت حملہ آوروں کی شناخت چھپانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ آزاد اور شفاف تحقیقات کی اجازت دے تاکہ سچ سامنے آ سکے۔

انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی 27 بار کی سیزفائر میں کلیدی کردار کی بات یاد دلائی اور مودی حکومت کی ہٹ دھرمی کو نا قابل قبول قرار دیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ مودی جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ پاکستان خطے میں امن کا علمبردار ہے۔

انہوں نے ایس سی او اجلاس میں بھارت کی تنہائی کو بھارت کے جھوٹے بیانیے کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی اندرونی ناکامیوں پر غور کرے۔ کھیل کے میدان میں بھی بھارت کو شکست کا سامنا ہے، جہاں لیجنڈز کرکٹ لیگ میں بھارت کا صفحہ ماتم ہے اور پاکستان مضبوط پوزیشن پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button