پشاور: خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے 13 ارکان نے گورنر ہاؤس پشاور میں حلف اٹھایا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزراء، مشیر اور معاونِ خصوصی سے حلف لیا۔
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم اور اہم سیاسی شخصیات تقریب میں موجود تھیں۔ کابینہ میں 10 وزراء، 2 مشیر اور 1 معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ نئے اراکین میں مینا خان آفریدی، فضل شکور خان، ریاض خان، فخر جہان اور دیگر شامل ہیں۔
حلف برداری کے بعد گورنر نے کابینہ اراکین کو مبارکباد دی اور صوبے میں عوامی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔




