لاہور: محکمہ موسمیات نے پنجاب میں کلاؤڈ برسٹ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے، اور ملک بھر میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز متوقع ہے۔ یہ بارشیں 19 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، اور سندھ و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
محکمہ آبپاشی نے بتایا ہے کہ بارشوں کے ساتھ ساتھ گلیشیئرز کے پگھلنے سے پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے،
ڈیموں کی سطح کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 67 فیصد تک بھر چکا ہے، جس سے پانی کے ذخائر میں مزید اضافے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچائی تھی، جس میں 313 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوئے تھے۔ سیلاب نے متعدد گھروں اور سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے۔




