پاکستان

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹ کامیابی سے لانچ، خلائی ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت

 

کراچی، 31 جولائی 2025ء – پاکستان نے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائیٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کر دیا۔ سیٹلائیٹ کا آغاز چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کیا گیا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائیٹ زرعی ترقی، انفراسٹرکچر کی نگرانی، آبادیاتی جائزوں، اور قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع جیسے شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے سیلاب، زلزلے، گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی جیسے امور کی بہتر مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیٹلائیٹ سی پیک سمیت دیگر بڑے قومی منصوبوں کو درست جغرافیائی ڈیٹا کی فراہمی میں بھی مدد فراہم کرے گا، جبکہ ماحولیات اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں بھی یہ نظام مؤثر ثابت ہوگا۔

یہ منصوبہ پاکستان کی قومی خلائی پالیسی اور ویژن 2047ء کے تحت مکمل کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کو عالمی خلائی تحقیق میں ایک مؤثر اور خود کفیل مقام دلانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button