اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے 9 مئی کے واقعات کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان واقعات کے خلاف قانون نے فیصلہ سنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود تھے اور کیسز کا فیئر ٹرائل ہوا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ مقدمات طویل عرصے تک عدالتوں میں زیر سماعت رہے اور تمام قانونی مراحل مکمل کیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے اور کسی کو بھی ریاست اور آئین کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے عدالتی فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں انصاف کی بحالی کا ثبوت ہیں اور قانون سب کے لیے برابر ہے۔




