لاہور: نواز شریف اور مریم نواز شریف سے یو اے ای کے سفیر حماد الزعابی نے ملاقات کی، جس میں دونوں طرف سے تعلقات مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے یو اے ای کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں نے تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔




