کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
صدر نے کہا کہ عوامی فلاح اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے موثر اقدامات ضروری ہیں تاکہ صوبے میں امن قائم رہے۔




