پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی 313 افراد جاں بحق،

 

پشاور: خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات نے قیامت صغریٰ کی صورت اختیار کر لی ہے۔ شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ رابطہ سڑکیں اور پل بہہ گئے، اور گھر ملبے کے ڈھیر بن گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، صوبے میں 313 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان بونیر میں ہوا، جہاں 208 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سیلاب نے بونیر کے ایک علاقے میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد کو ریلے کی نذر کر دیا۔ اسی طرح، لوئر دیر کے نواحی علاقے سوری پاؤ میں بھی ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پیر بابا میں 200 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

باجوڑ میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے، اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وفاق کی جانب سے لواحقین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button