پاکستانکھیل

آئرلینڈ کا دورۂ پاکستان ملتوی، نئی ونڈو 2027 میں تلاش کی جائے گی

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آئندہ ماہ طے شدہ وائٹ بال کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئرش کرکٹ بورڈ نے باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ستمبر اور اکتوبر میں ہونے والی سیریز اب مستقبل میں کسی مناسب وقت پر ری شیڈول کی جائے گی۔
آئرلینڈ کی ٹیم کو رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا، جہاں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جانی تھی، تاہم قومی کرکٹ ٹیم کے مصروف بین الاقوامی شیڈول کے باعث یہ دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کرے گی، جو 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس کے بعد ٹیم 9 سے 28 ستمبر تک ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، جب کہ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔
دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ سیریز کو 2027 میں کسی موزوں ونڈو میں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button