پنجاب کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدواروں کو کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے جا رہے ہیں، جنہیں وہ 6 اگست شام 4 بجے تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 7 اگست کو امیدواروں کے ناموں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی، جب کہ نامزدگی کاغذات کی جانچ پڑتال 11 اگست تک مکمل کی جائے گی۔ اس کے بعد 26 اگست کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 کی نشست سابق وفاقی وزیر میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ دیگر دو حلقے بھی ضمنی انتخابات کے دائرے میں آ چکے ہیں جن کا انتخابی شیڈول یکساں ہے۔
تینوں حلقوں میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو منعقد ہوں گے، جس کے لیے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
0 9 1 minute read




