پاکستانکاروبار

سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ بلند

 

کراچی :عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ فی اونس سونا 5 ڈالر بڑھ کر 3368 ڈالر ہو گیا ہے۔

پاکستانی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی مانگ میں اضافہ اس بڑھوتری کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی تلاش میں سونے کی جانب مائل ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button