کراچی:مشرقِ وسطیٰ کے بحران سے سہمے ہوئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ‘ہلچل’ مچ گئی۔ گزشتہ روز کی بڑی گراوٹ کے بعد آج مارکیٹ نے جارحانہ واپسی کرتے ہوئے انڈیکس کو دوبارہ مستحکم سطح پر لا کھڑا کیا ہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3,469 پوائنٹس کا اِضافہ ہوا۔ مارکیٹ 1,55,442 کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔ جنگ کی خبروں پر انڈیکس 1,51,972 تک گر گیا تھا۔
شیئرز کی قیمتیں کم ہونے پر مقامی اداروں نے بڑے پیمانے پر خریداری کی ۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ابتدائی خوف کے بعد سرمایہ کاروں نے زمینی حقائق کو دیکھ کر فیصلے کیے۔ ٹیکنیکل ماہرین کے مطابق مارکیٹ اپنی ‘اوور سولڈ’ پوزیشن سے باہر نکل آئی ہے




