لاہور:جوں ہی اگست کا مہینہ شروع ہوا، شہر میں سبز و سفید رنگ کی چادر جیسے چھا گئی ہو۔ ہر طرف قومی پرچم کی جھنڈیاں، بیجز، ٹوپیاں اور شرٹس کی بھرمار ہے۔ بچے، نوجوان اور بزرگ سبھی جوش و جذبے سے جشنِ آزادی کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگست کے آغاز سے ہی وہ ملک کی آزادی کے جذبے کو تازہ کرتے ہوئے یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ بازاروں میں رونق بڑھ گئی ہے اور ہر طرف حب الوطنی کا ماحول نظر آ رہا ہے۔




