پاکستان

باجوڑ میں نیا آپریشن نہیں ہوگا، نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا؛طلال چوہدری کا واضح موقف

 

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن شروع نہیں کیا جائے گا بلکہ پرانے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت کو نااہل اور کمپرومائزڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی ٹھوس فیصلہ کرنے سے قاصر ہے۔

طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا کے مسائل کو سکیورٹی کا مسئلہ نہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ حکومتی بزدلی ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ جیل سے وزیراعلیٰ کو دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں۔

وزیر مملکت نے بلوچستان کی سیاسی قیادت کو بھی سخت تنبیہ کی کہ وہ اپنا قومی فریضہ بخوبی انجام دے۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا کہ احتجاج کے لیے واضح جگہ بتائی جائے تاکہ سکیورٹی کا مکمل انتظام کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی اڈیالہ جیل پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button