پاکستان

قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف قرارداد منظور کر لی

 

قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی کہ وہ سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے لیے قوانین بنائے اور عوام کو ڈیجیٹل حقوق کے حوالے سے آگاہی دے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 پیش کیا، جس پر پی ٹی آئی کے رکن شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے اس بل کی تفصیلات طلب کیں۔ طلال چوہدری نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بل سینیٹ اور قائمہ کمیٹی کی منظوری سے گزرا ہے، اور اس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دینا ہے۔
دیگر اہم بلز

قومی اسمبلی میں موٹر وہیکل انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل 2025 پیش کیا گیا جسے کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل 2025 پیش کیا، جسے منظور کر لیا گیا۔ اسی دوران رانا تنویر حسین نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس 2025 بھی پیش کیا۔
اسمبلی اجلاس کے دوران تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق سوالات پر پارلیمانی سیکرٹری نے انکشاف کیا کہ انہیں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بریفنگ فراہم نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے وہ اس معاملے پر پریشان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button