پاکستان

پنجاب کے اسپتالوں میں کریٹیکل سروس ڈیلیوری ایریازمیں موبائل فون پر پابندی عائد

محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلے کے مطابق اسپتالوں میں غیر ضروری طور پر موبائل فون کے استعمال سے سروس ڈیلیوری میں کمی کی اطلاعات ہیں۔ ایم ایس حضرات اور ایچ او ڈیز اسپتالوں میں موبائل فون کے غیر ضروری استعمال پر پابندی کو یقینی بنائیں گے۔
مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ اسپتالوں میں سروس ڈیلیوری ایریازمیں ایمرجنسی کوڈ سسٹم کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔ اسپتالوں کا سٹاف ممبر کوڈ بلیو اور کوڈ ریڈ پرعملدرآمد کرے۔ نرسنگ سٹوڈنس کو آئی وی انجیکشنزکے ایس او پیز پر عملدرآمد اور پیجر سسٹم کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگلے تین دن میں تمام ہدایات کی عملدرآمدرپورٹ محکمہ میں جمع کروائی جائے۔ ایم ایس حضرات اس حوالہ سے مسلسل ٹریننگ سیشنزکا بھی انعقاد کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button