پاکستان
Trending

سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کی نماز جنازہ ادا

 

 

کراچی: پاکستان کی پہلی خاتون گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز، ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم، اور دیگر کاروباری و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنے دور میں دیانت داری، قیادت اور عوامی خدمت کی مثال قائم کی۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کے استحکام اور مالیاتی شعبے کی پالیسیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button