وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت اور ہمت کے ساتھ لڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کے معاملے پر کسی بھی سیاسی منافرت کی گنجائش نہیں۔
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کے بجائے بلاوجہ زبان درازی کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اس سے باز رہیں۔ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مضبوط مینڈیٹ دیا ہے جو پنجاب کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیراطلاعات نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ سیلاب کے حوالے سے سیاسی بازیگری بند کریں اور متاثرین کی حقیقی مدد پر توجہ مرکوز کریں۔




