لاہور: صوبہ پنجاب کے دور افتادہ اضلاع میں پہلی مرتبہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز کے لیے چین سے 100 الیکٹرک بسیں پاکستان کے لیے روانہ ہو چکی ہیں، جو جلد مقامی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ یہ بسیں ابتدائی طور پر میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ، وہاڑی اور پاکپتن میں چلائی جائیں گی، جہاں اس سے قبل باقاعدہ عوامی ٹرانسپورٹ کا فقدان تھا۔
یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہوں گی بلکہ ان میں وائی فائی، ای ٹکٹنگ، اور معذور افراد کے لیے مخصوص سہولتیں بھی موجود ہوں گی، جبکہ کرایہ انتہائی کم یعنی محض 20 روپے رکھا گیا ہے۔
یہ مکمل طور پر برقی بسیں شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور بااعتماد سفری تجربہ فراہم کریں گی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پنجاب کے ہر طبقے کو ترقی کے سفر میں شریک کرنے کی جانب ایک عملی قدم ہے۔




