اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج امریکی حکومت کے قائم مقام انسداد دہشت گردی کوآرڈینیٹر گریگوری ڈی۔ لوگرفو سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جاری مذاکرات اور تعاون کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ حکمت عملی اور مستقل رابطے خطے کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
دونوں فریقین نے اس تعاون کو خطے میں دیرپا امن کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے اسے مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔




