اسلام آباد:پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات اب قانونی جنگ کی صورت اختیار کرنے لگے۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سابق وزیر فواد چودھری کے خلاف سوشل میڈیا پر الزامات لگانے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کے بیانات نے ان کی سیاسی ساکھ اور ذاتی وقار کو شدید ٹھیس پہنچائی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس کو 12 جولائی تک مؤخر کر دیا ہے۔




