اسلام آباد: حکومت پاکستان نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی اعزازات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعزازات یوم پاکستان 23 مارچ 2026 کو ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی، ویمن کرکٹ کی سابق کپتان ثنا میر، کوہ پیما شہروز کاشف اور گھڑسوار مرحوم ملک محمد عطا کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اسی طرح:
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں محسن نواز (شوٹنگ)، حمزہ خان (اسکواش) اور رشید ملک (ٹینس) شامل ہیں۔
پرائیڈ آف پرفارمنس کے لیے شاہ زیب رند (کراٹے) اور محمد سجاد (کبڈی) کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کے مطابق، ان کھلاڑیوں نے نہ صرف پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا بلکہ نئی نسل کے لیے بھی ایک مثال قائم کی ہ




