اسلام آباد : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 18 سے 22 اگست تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، ہری پور، کوہاٹ، مہمند، بونیر، پشاور، سوات اور دیگر اضلاع میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی ریلوں سے اموات 200 سے زائد ہو گئی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور عوام کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے




