پاکستان
Trending

پاک فوج کی کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں کام شروع

 

بونیر، شانگلہ، سوات: پاک فوج کی کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم (USAR) نے بونیر، شانگلہ اور سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کر دیا ہے۔ ٹیم مختلف آلات کے ذریعے ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کی تلاش کرے گی۔

اس کے علاوہ، کور آف انجینئرز کے جوان ٹوٹے ہوئے پلوں اور بند راستوں کو کھولنے میں مصروف ہیں تاکہ امدادی کارروائیاں تیز ہو سکیں۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے، جس میں پاک فوج کے مزید دستے کل رات مختلف علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں سنبھال چکے ہیں۔

موسم کی خرابی کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن میں مصروف ہیں اور متاثرہ افراد تک فوری امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button