لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں مناظرے کا چیلنج دے دیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سال حکومت کر چکی ہے، مگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی 17 سال میں 17 منصوبے بھی مکمل نہیں کر سکی۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی واضح ہے اور وہ شرمیلا فاروقی کو عوام کے سامنے مناظرے کے ذریعے اپنے دعوے ثابت کرنے کی دعوت دیتی ہیں۔




