پاکستانکھیل

16 سال کی آمنہ شگری نے 7027 میٹر کی بلند چوٹی فتح کر ملک کا نام روشن کردیا

شگر :شگر سے تعلق رکھنے والی نوجوان کوہ پیما آمنہ شگری نے 7027 میٹر بلند سپانٹک چوٹی کو سر کر ایک نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے ساتھی کوہ پیما محبوب علی کے ساتھ انجام دیا۔

چوٹی پر پہنچ کر آمنہ نے قومی پرچم سبز ہلالی کو لہرایا اور ملک کا نام روشن کیا۔ آمنہ شگری شگر کی پہلی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے سات ہزار میٹر سے بلند چوٹی کو سر کیا ہے۔

آمنہ شگری پہلے بھی 6000 میٹر بلند خسر گنگ چوٹی سر کر چکی ہیں اور وہ ٹو ایکسپڈیشن ٹیم کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔

آمنہ شگری کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی میں پاکستان کے نام کر رہی ہوں اور میرا خواب ہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ٹو پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرا سکوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button