پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ٹوکیو میں میٹروپولیٹن ایکسپریس وے نیہو باشی سیکشن کا دورہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں میٹروپولیٹن ایکسپریس وے کے نیہوباشی سیکشن کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے تاریخی نیہوباشی پل کا بھی معائنہ کیا، جو پیدل چلنے والوں کے لیے ایک دلچسپی کا مرکز ہے اور ٹوکیو اسٹیشن کو شہر کے مختلف علاقوں سے ملانے والا مشہور واٹر فرنٹ ہے۔ اس پل کی قدیم خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ایک انڈرگراؤنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کا منصوبہ جاری ہے، جسے آنے والے چند سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ جاپان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت چلنے والا ایک بڑا انفراسٹرکچر پراجیکٹ ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو نیہوباشی ایکسپریس وے کے ماحولیاتی فوائد اور ماحول دوست اقدامات سے بھی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے نیہوباشی ری ڈیویلپمنٹ کا مرکزی ہب "وسٹا” (VISTA) کا جائزہ بھی لیا، جو ورثے کے تحفظ اور جدید شہری ترقی کے حسین امتزاج کی ایک مثال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button