پاکستان
Trending

عوام کیلئے ریلیف کی امید، بجلی سستی ہونے کا امکان

 

اسلام آباد: مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ جولائی 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے یہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بھجوا دی ہے، جس پر 28 اگست کو سماعت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی ہدایات بھی نیپرا کو بھیج دی ہیں، جن کی روشنی میں یہ کمی ملک بھر میں نافذ ہو سکتی ہے، بشمول کراچی کے کے-الیکٹرک صارفین۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو ای سی سی نے فیصلہ کیا تھا کہ پورے ملک میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ یکساں طور پر لاگو کی جائے گی، تاکہ تمام صارفین کو یکساں فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button