اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت ملنے کا مطلب یہ نہیں کہ کیس ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف نہ ملنے پر بھی اپنا مؤقف قائم رکھنا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی لاہور پولیس کی تردید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کے الزامات عدالت میں ثابت ہونے تک صرف الزامات ہی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ضمانت ملنا عبوری ریلیف ہوتا ہے اور اس کا مطلب مقدمے کا ختم ہونا نہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے شواہد مضبوط ہیں، اور اگر پی ٹی آئی آج کے فیصلے پر خوش ہے تو یہ ان کے لیے اطمینان کی بات ہے۔




