واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کیا اور نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کے ہمراہ شہر کی سڑکوں پر سیکیورٹی کا معائنہ کیا۔ یہ دورہ اس وقت کیا گیا جب انہوں نے واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کرکے وفاقی حکومت کو سیکیورٹی کا اختیار سونپا تھا۔
ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ آج پہلے سے زیادہ محفوظ اور مستحکم ہے، اور ایک سال پہلے کی مشکلات کے باوجود ملک نے ترقی کی راہ اپنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ الیکٹرک ہوائی جہاز بنانے میں پیشرفت کر رہا ہے اور چین کی مصنوعی ذہانت کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات سے کل 5 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی ہے جو امریکی معیشت کی بحالی میں اہم ہے۔




