ٹیکنالوجی
Trending

روس واٹس ایپ پر پابندی کی دھمکی، شہریوں کو مقامی ایپ MAX پر منتقل ہونے کا کہا گیا

 

ماسکو:روس نے مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے اور شہریوں کو مقامی اور ریاستی سرپرستی یافتہ ایپ میکس (MAX) استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

روسی مواصلاتی نگران ادارے روسکومنیڈزو کے مطابق، "اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی پابندی نہ کرے تو اسے مکمل طور پر بلاک کردیا جائے گا۔” یہ اقدام اگست میں واٹس ایپ کالز پر عائد پابندی کے تسلسل کا حصہ ہے۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ روس اس پابندی کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ واٹس ایپ نے صارفین کی معلومات حکومت کے ساتھ شیئر کرنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی گرام اور واٹس ایپ روس میں سب سے زیادہ مقبول میسجنگ سروسز ہیں، لیکن حکومت چاہتی ہے کہ دہشتگردی اور فراڈ کی تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button